آج مورخہ 17-09-26کو ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب نے ڈی پی او آفس میں امن کمیٹی ممبران ضلع اٹک ،چئیرمین بلدیہ اٹک و مختلف مکاتب فکر علماء کیساتھ محرم الحرام کے سلسلہ میں میٹنگ کی جس میں محرم الحرام میں سیکورٹی کے حوالے سے مختف امور پر بات چیت کی گئی۔دوران میٹنگ ڈی پی او صاحب نے جملہ شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دوران محرم الحرام مقامی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں پولیس کا کام عوام کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ مذہبی تہواروں کی سیکورٹی بھی شامل ہے۔
