آج ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب نے ڈسٹرکٹ کواڈینیٹرز انچارج فرنٹ ڈیسک اورپی ایس اے ،اورایس ایس صاحبان سے میٹنگ کی

ڈی پی او صاحب نے احکامات جاری کئے کہ آئندہ شکایت کنندہ/درخواست گزار محرر کی بجائے اپنی شکایت لیکر فرنٹ ڈیسک پر رجوع کرینگے اور شکایت کنندہ کی درخواست پر نمائندہ فرنٹ ڈیسک فوری E-TAGلگا کر متعلقہ آفیسر کو مارک کرے گا اور اسکی رسید درخواست گزار کو بھی دے گا۔شکایت کنندہ سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔ہر نمائندہ فرنٹ ڈیسک درخواست کنندہ سے درخواست لینے کے بعد درخواست کنندہ کے ریمارکس کو فیڈ بیک رجسٹر میں اندراج کروائے گا۔