ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب حسن اسد علوی نے ڈی پی او آفس اٹک میں آمدہ الیکشن 2018 کے سلسلہ میں میٹنگ کا انعقاد کروایا میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن اٹک احمد محی الدین کے علاوہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز ، چیف سیکورٹی آفیسر اٹک ، پبلک ریلیشن آفیسر اٹک نے شرکت کی۔میٹنگ کا مقدصد آمدہ الیکشن میں اٹک پولیس کے طرف سے مکمل فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانا تھا۔ دوران میٹنگ ڈی پی او صاحب نے جملہ شرکاء کو ہدایات دیں الیکشن کے دوران اپنی ڈیوٹی کو فرض سمجھ کر ادا کریں ۔ پولنگ کے مخصوص ایریا میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ہرگز نہ گھسنے دیا جائے ۔ بمطابق ضابطہ اخلاق مجاریہ الیکشن کمیشن ڈیوٹی سرا نجام دی جائے.

