ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک حسن اسد علوی کے زیر قیادت اٹک پولیس نے پورے زور و شور سے انسداد منشیات مہم کا آغاز کیا ہے اس سلسلے میں ایک خصوصی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں وکلاء ،علماء،اساتذہ ،طلباء، میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی اس واک کا مقصد عوام الناس میں منشیات کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے کہ یہ وہ زہر ہے جو ہماری نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے اسی سلسلے میں ڈی پی او اٹک جناب حسن اسد علوی نے میڈیا ست گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع اٹک سے منشیات فروشوں کا قلع قمع کیا جائے گا اور معصوم بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے گی۔اسی سلسلے میں ڈی پی او اٹک کے احکامات پر ایس ایچ او سٹی سب انسپکٹر مظہر حسین اور پبلک ریلیشنز آفیسر سب انسپکٹر طاہر اقبال نے تعلیمی اداروں کے وزٹ کئے اور طلباء و طالبات کو انسدادمنشیات کے بارے آگاہی فراہم کی اس سلسلے میں تمام تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء کے ساتھ ملکر اس مہم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
