ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب ایس آئی نثار احمد جو کہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت کی وجہ سے پنجاب بھر میں اپنا نام رکھتے ہیں اور کسی ظالم یا مجرم کے ساتھ کوئی رعائیت نہ رکھنے میں مشہور ہیں جسکی ایک نئی مثال با اثر وائس چئیر مین بلدیہ پنڈی گھیب عبید اللہ طاہر کے خلاف اسکے مخالف فریق پراقدام قتل جیسے جرم کا مرتکب ہونے پر فوری ایف آئی آر درج کر نے کے بعد اسکو گرفتار کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر کے نہ صرف پابند سلاسل کیا بلکہ وقوعہ میں استعمال ہونے والی رائفل بھی برآمد کر لی اور ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ظالموں کیلئے پیغام چھوڑا کہ مجرم چائے کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو قانون کی نظر اور شکنجے سے نہیں بچ سکتا قانو ن کی نظر میں سب برابر ہیں کسی کو کسی کے ساتھ ظلم کرنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے گی۔اس موقع پر پنڈی گھیب کی عوام نے پولیس کے افسران کا شکریہ ادا کیا کہ ایسے ایماندار اور نڈر پولیس افسران کو ہر جگہ تعینات کیا جائے جو کسی قسم کے پریشر سے یکطرفہ کاروائی نہ کریں بلکہ حق اور سچ کے ساتھ اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کریں ۔