ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے پولیس لائن اٹک میں کمیونٹی واچ ونگ اور پبلک لائیزون کمیٹی پروجیکٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر عوامی نمائندوں ،سول سوسائٹی کے علاوہ کمیونٹی واچ ونگ اور PLCممبران کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ڈی پی او اٹک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے جرائم کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا اور کمیونٹی واچ ونگ و PLCاسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔کمیونٹی واچ ونگ کے ممبران مخصوص جیکٹس ، ہیلمٹس اور راڈز سے لیس ہوکر پولیس جوانوں کے ساتھ ملکر گشت کرینگے ۔جس سے یقینا جرائم کا گراف نیچے آئے گا۔ان ممبران کی سپرویژن ایس ڈی پی او صاحبان کرینگے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دینگے ۔PLCکا مقصد بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے جومعمولی نوعیت کے معاملات کے علاوہ سیاسی و فرقہ ورانہ مسائل کو حل کرنے میں بھی کلیدی کردارادا کرینگے۔


