ڈی پی او اٹک کی کا وشوں سے ایجوکیٹرز سکول کے جنڈ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے اٹک پولیس کے افسران و وجوانان کی ویلفئیر کی جانب ایک اور عملی قدم اٹھایا جسکے تحت دی ایجوکیٹرز سکول جنڈ کیمپس میں پولیس شہداء کے بچے بالکل فری جبکہ آن سروس پولیس کے بچے٪50 رعائیت کے ساتھ اچھی اور معیاری تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ بطور ڈسٹڑکٹ کمانڈر پولیس افسران و ملازمان کی ویلفئیر کا بھرپور خیال کرنا بھی میری ذمہ داری ہے۔