ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے جنڈ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے جنڈ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔کھلی کچہری میں لوگوں نے اپنے مسائل بتلائے جن پر ڈی پی او اٹک نے فوری انکو حل کرنے کے احاکامات جاری کئے جب کہ کئی درخواستوں پر قانونی کاروائی کے احکامات صادر فرمائے اس موقع پر انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں اشتہاری ملزمان کو وارننگ دیتا ہوں کہ وہ اپنے آپ کو قانون کے حوالے کریں اور مقدمات کا سامنا کریں ان کے ساتھ مکمل انصاف ہو گابصورت دیگر ان کو ہر حال میں قانون کی گرفت میں لیا جائے گا میری منشیات فروشوں کو بھی سخت تنبیہ ہے کہ وہ اس مکروہ دھندے کو فوراََ چھوڑ کر راہ راست پر آ جائیں ورنہ انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،جرائم کے خاتمہ کے لئے پولیس اور عوام کا باہمی تعاون اشد ضروری ہے ۔ پولیس عوام کے ساتھ مل کر ہی جرائم کا خاتمہ کر سکتی ہے ،اس لئے ہم نے کیمونٹی واچ ونگ سمیت دیگر عوام روابط کو فروغ دینے کے لئے کام شروع کر دیا ہے جس کے اثرات جلدنظر آئیں گے، اس کے علاوہ کرائم کے خاتمہ کےلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعما ل بھی کیا جائے گا ، ضلع بھر کے جرائم پیشہ افراد کا ریکارڈ بھی جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے جس سے جرائم میں واضح کمی آئے گی۔ کھلی کچہری کے بعد ڈی پی او اٹک نے ڈی ایس پی آفس میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔