آر پی او راولپنڈی احمداسحاق جہانگیر نے اٹک کا دورہ کیا .انہوں نے یادگارِشہداء پر پھول چڑھائے اور دعا کی جسکے بعد ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی جانب سے انہیں ضلع اٹک میں کرائم کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔جسکے بعد انہوں نے پولیس لائن اٹک میں اینٹی رائٹ کورس کی تربیتی کلاس کا ملاحظہ کیا ۔آر پی او راولپنڈی احمد اسحاق جہانگیر نے پولیس لائن اٹک میں ریسورس مینجمنٹ سنٹر کا بھی افتتاح کیا۔ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس مزید جانفشانی اور لگن سے جرائم کے خاتمے کی کوشش جاری رکھے عوام کے ساتھ رویوں کو بہتر بنایا جائے تا کہ انہیں احساسِ تحفظ ہو اور تھانے آتے وقت کوئی شخص کسی جھجک یا خوف کا شکار نہ ہو۔انہوں نے پولیس افسران کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی کرنے کی تاکید کی تا کہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹا جا سکے آخر میں عرضِ پاک کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پولیس وطنِ عزیز کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔


