ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کے حکم پر اٹک پولیس نے تھانہ پنڈی گھیب کی حدود میں واقع چک منصور میں محکمہ جنگلات کی 7000کنال قیمتی زمین جس پر پچھلے 100 سالوں سے قبضہ کیا گیا ہوا تھا کو واگزار کروا کے محکمہ جنگلات کے حوالے کر دی۔ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے ضلع بھر کے تمام محکمہ جات کے سربراہان کو یہ پیغام دیا ہے کہ انہیں کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہو تو اٹک پولیس انہیں فراہم کرے گی اور قانون کی بالا دستی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔اسکے علاوہ ضلع اٹک میں تمام شہریوں کو ہوٹلوں بیکریوں اور کیفے ٹیریاز پرحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا اور دیگر اشیائے خوردو نوش کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے ڈی پی او اٹک نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عہدے دار سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ اٹک پولیس انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
