ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے کاروائیاں جاری

تفصیلات کے مطابق حضرو پولیس کے ایس ائی زبیر حیات نے ایک مشکوک شخص اعجاز ولد خان بہادر سکنہ محلہ سید خیل نرتوپہ تحصیل حضرو سے چرس وزنی1100گرام برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا رنگو پولیس کے ایس ائی شکیل احمد نے ایک مشکوک شخص اسحاق ولد کرم الہی ساکن ملاح تحصیل حضرو سے چرس وزنی1610گرام برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاصدر حسن ابدال کے ایس ائی محمد کوثر نے ایک مشکوک شخص محمد عارف عرف ٹیڈی ولد منصف خان ساکن محلے پنڈے والا برہان سے 4بوتل دیسی شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیابسال پولیس کے ائے ایس ائی خضرحیات نے مخبر خاص کی اطلاع پر دوکان ازانِ لیاقت علی خان محلہ غربی پنڈی سرہال پہنچا تو دیکھا کہ دوکاندار مذکور نے کافی تعداد میں پتنگیں اور دھاتی ڈور فروخت کے لیے رکھی ہوئی تھیں دریافت پر دوکاندار مذکور نے اپنا نام و پتہ لیاقت علی خان ولد امانت خان قوم کھٹڑ سکنہ پنڈی سرہال تحصیل جنڈ ضلع اٹک بتلایا موقع پر سے 52 عدد بڑے سائز کی پتنگیں اور 9 عدد رول مختلف کلر انتہاہی خطر ناک دھاتی ڈور قبضہ پولیس میں لی گئیاٹک سٹی پولیس کے ایس ائی آفتاب الدین نے مخبر خاص کی اطلاع پر محلہ عالی جاہ چونگی نمبر7 بلمقابل گھر ازان ف پ پر ریڈ کیا تو 3 خواتین اور 5 مرد سودا بازی میں مصروف پائے۔ جو پولیس پارٹی کو دیکھ کر دو خواتین ا ندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئیں جنکے نام ف ن اور ی ن معلوم ہوئے جبکہ موقع پرعمر جاوید ولد جاوید بیگ ساکن محلہ عالی جا ہ اٹک ،انجم نوشاد ولد شاہد زیب، حسنین ولد جہانگیر نواز، وقار علی ولد فیروز دین، فیصل محمود ولد انور خان ساکنائے ماڑی کنجور تحصیل و ضلع اٹک ، پ ن ساکن ساہیوال حال چونگی نمبر 7 اٹک شہر جنکے نام وپتے بعد دریافت معلوم ہوئے باامداد ہمراہی ملازمان قابو کرلیے۔مندرجہ بالا اشخاص نے زنا حرامی کار ی کی خاطر سودا بازی کرکے جرم کا ارتکاب کیا ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان اٹک پولیس