ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔

تفصیلات() کے مطابق تھانہ نیو ائیر پورٹ کے ائے ایس ائی کامران عزیز نے کہ مخبر خاص کی اطلاع پربنگو موڑ پر کھڑے مشکوک شخص نزاکت خان ولد محمود خان ساکن قطبال تحصیل فتح جنگ سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاتھانہ نیوا ئیر پورٹ کے ایس ائی محمد عجائب نے دوران چیکنگ نیو ائیرپورٹ اسلام آباد پر ایک شخص ناہید اللہ خان ولد حامد اللہ خان قوم پٹھان ساکن ٹاپ تختی خیل ضلع لکی مروت سے14روند 7MM رائفل برآمد کی دریافت پر مذکورہ متعلق روند کوئی اجازت نامہ / لائسنس پیش نہ کر سکا اسلحہ ناجائز رکھنے پر ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھانہ باہتر کے ایس ائی کرمدادنے مخبر خاص کی اطلاع پر مقام اڈہ پر کھڑے شخص محمد غنی ولد تاج محمد خان ساکن پلوے درگئی حال مقام تحصیل فتح جنگ سے پسٹل30بور معہ7روند اسلحہ ناجائز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاماڈل پولیس سٹیشن اٹک سٹی کے ائے ایس ائی محمد جواد نے مخبر خاص کی اطلاع پرماڑی موڑ پر ایک مشکوک شخص عجب خان خان ولد شیر افضل قوم اعوان ساکن مکان نمبر 6۔B بجلی گھر چھوئی ویسٹ کے ہاتھ میں پکڑی ہوئی گھٹلی میں سے 6عدد ڈوریں اور 400 پتنگیں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان اٹک پولیس