اے سی ایل سی ڈسٹرکٹ اٹک کی ٹیم نے چوری شدہ گاڑی برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی

ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سی ائی ائے راجہ فیاض الحق کی سربراہی میں ACLCکی ٹیم نے جس میں اے ایس ائی عامر اقبال انچارج ACLC،کانسٹیبل عامر اور ان کی ٹیم نے مقدمہ نمبر396مورخہ 29.12.2018 بجرم 381Aت پ تھانہ حضرو کے علاقے کامرہ قطبہ سے چوری شدہ گاڑی نمبری LWE/8008از قسم ہنڈا برنگ سیاہ مالیتی 9,50,000روپے اسلام آباد بھارہ کہوہ سے برآمد کر کے اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد مالک مدعی محمد نعیم سکنہ اسلام آباد کو ان کی گاڑی انکے حوالے کر دی اس موقع پر محمد نعیم نے اٹک پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اٹک پولیس کے بے حد مشکور ہیں اور وہ تمام عمر اٹک پولیس ککے لیے دعا گو رہیں گے۔ 
ترجمان اٹک پولیس