اٹک پولیس نے فتح جنگ میں 7 سالہ معصوم حذیفہ کو درنددگی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے سفاک ملزم عبدالحی کو گرفتار کر کے آہنی سلاخوں کے پیچے دھکیل دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے آج ڈی پی او آفس میں پریس کانفرنس کی اور معصوم حذیفہ کے قتل کے بارے میں میڈیا کو اگاہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ 7 سالہ ننھا پھول شب برات کو عبادت کرنے گیا لیکن واپس نہ آیا اور بچے کی لاش قریبی کنویں سے برآمد ہوٸی جس پر تفتیش کے تمام وساٸل کو بروٸےکار لاتے ہوٸے اور گرے لسٹ کی مدد سے تمام مشتبہ افراد سے تفتیش کی گٸی دوران تفتیش ملزم عبدالحی جو کہ قریب مدرسے میں معلم تھا کو اس اندو ھناک واقع میں ملوث پایا گیا سفاک ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ ایک سال سے اس معصوم کلی کو مسلنے کا منصوبہ بنا رہا تھا اور جب اسکو موقع ملا اس نے اس معصوم بچے کو درندگی کا نشانہ بنا کر انتہاٸی بے دردی کے ساتھ قتل کرکے اسکی لاش کو قریبی کنویں میں پھینک دیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے عوام الناس سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں اور انکے اردگرد موجود لوگوں پر نظر رکھیں تاکہ کل کسی اور ماں کا آنگن اجڑنے سے بچایا جا سکے انکا کا کہنا تھا کہ وہ بحثیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کی عوام کے جان و مال کے محافظ ہیں اور تمام ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچانے تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ترجمان اٹک پولیس

