ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کے حکم پر پبلک ریلیشنز آفیسر اٹک پولیس سب انسپکٹر طاہر اقبال،انچارج ڈسٹرکٹ منیٹرنگ سیل سب انسپکٹر راجہ یوسف محمود نے پولیس لائنز اٹک میں رویوں کی بہتری کے عنوان پر ایک تربیتی ورکشاپ کا تیسرا اور آخری دن جس میں ضلع بھر کے تمام ناکہ جات اور سرچ پوائنٹس پر تعینات افسران و جوانان شریک ہوئے۔اس موقع پر تمام شرکا کو یہ بتایا گیا کہ انکا کام عوام کی خدمت ہے اور کسی کو بھی بدتمیزی یا عوام کی عزت نفس کو مجروح کرنے کی اجازت ہر گز نہ دی جائے گی۔
ترجمان اٹک پولیس
