ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں امن و امان کے قیام کے لیے علما کو چاھیے کہ وہ پولیس کا ساتھ دیں اور ضلع میں کسی قسم کی فرقہ واریت یا دیگر چیزیں جو کہ مسلمانوں میں تفرقے کا باعث بنیں نہ پھیلاٸیں۔ انہوں نے کہا کہ علما میرے دست راست ہیں اور میں ان سے امید کرتا ہوں کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں گے۔
ترجمان اٹک پولیس