اٹک پولیس نے خطرناک مجرمان گرفتار کر لئے

تھا نہ صدر حسن ابدال کے ایس آئی منیر احمد نے ایک مشکوک شخص عبدالحمید ولد محمد صادق سکنہ حسن ابدال سے 1400 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ پنڈیگھیب کے ایس آئی محمد لطیف نے ایک شخص عظمت شہزاد ولد ریاض علی خان ساکن پنڈیگھیب سے 1500گرام چرس برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ فتح جنگ کے ایس آئی لہراسب علی گوندل نے تفتیش مقدمہ نمبر 152 مورخہ 4.4.19 بجرم 302 ت پ تھانہ فتح جنگ میں ملزم عبدالواحد ولد غلام ربانی ساکن ڈھوک بھگواں سے دوران انٹروگیشن ملزم کے انکشاف پر پسٹل 30 بور معہ متعدد روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ اٹک خورد کے ایس آئی کرم داد نے ایک ہائی ایس نمبری LES.6551 میں سواراشتیاق رشید ولد محمد رشیدساکن اٹک سے متعدد پتنگ معہ ڈوریں برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

 
 
Saturday, May 25, 2019