اٹک پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جا ری

تھانہ جنڈ کے ایس آئی ابرار احمدنے ایک کوسٹر نمبری LES.4779 میں سوار خلیل الرحمان ولد جنان گل سکنہ کرم ایجنسی سے چرس 210 گرام برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ جنڈکے اے ایس آئی اعزاز علی نے مذکورہ بالاملزم کی مزید جامع تلاشی عمل میں لانے پر گتے کے ڈبہ میں پڑے 50 ضرب روند 30 بور بھی برآمد کرکے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائزکا علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ فتح جنگ کے ایس آئی شاہ فردوس نے مخبر خاص کی اطلاع پر تاش قمار بازی میں مصروف ملزمان پر ریڈ کیا توموقع پر موجودملزم محمد فیاض ولد الہیٰ بخش سکنہ فتح جنگ، کامر شہزاد ولد محمد رفیق سکنہ فتح جنگ، ساجد ولد محمد صادق سکنہ فتح جنگ، ظہیر احمد ولد غلام جیلانی سکنہ فتح جنگ،شاہین عباس ولد محمد اکرم ساکن فتح جنگ، طاہر محمود ولد محمد رفیق ساکن فتح جنگ کو بر موقع گرفتار کر لیا۔ رقم پڑ مبلغ 21700/روپے، 7 عدد موبائل فون، دو عدد موٹر سائیکل کل مالیت 133200 قبضہ پولیس میں لے کرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

Monday, May 27, 2019