اٹک پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروایاں جاری

تھانہ حضرو کے ایس آئی محمد یونس نے مخبر خاص کی اطلاع پرایک شخص دل نواز عرف دلو ولد سید محمدسکنہ حضرو سے کل 1400 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ جنڈ کے ایس آئی ابرار احمد نے ایک شخص ممتاز خان ولد غلام عباس ساکن جھنگ سے2کلو چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ حضرو کے ایس آئی انجم سہیل نے تفتیش مقدمہ نمبر 359 مورخہ 23.11.18 بجرم 302/34/109 ت پ تھانہ حضرو میں ملزم محمد جنید ولد مختیار خان قوم یوسفزئی ساکن مرزا ڈھیر تحصیل تنگی ضلع چارسدہ برریمانڈ جسمانی سے دوران انٹیروگیشن ملزم کے انکشاف پربروز وقوعہ استعمال ہونے والی کلاشنکوف معہ خالی میگزین برآمد کر لی۔ مذکورہ محمد جنید نے کلاشنکوف اسلحہ ناجائز اپنے پاس رکھ کر ارتکاب جرم بالا کا کیا ہے.
ترجمان اٹک پولیس

 

  

Friday, May 31, 2019