اٹک پولیس کی جرائم پیشہ عنا صر کے خلا ف کا روایا ں جاری متعدد ملزمان رنگے ہا تھوں گرفتار

تھانہ حضرو کے ایس آئی محمد یونس نے ایک شخص جاویدولد دلنواز سکنہ حضرو سے کل وزنی 2075 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ باہتر کے اے ایس آئی کریم نواز نے باہتر اڈہ کی جانب سے آنے والے شخص لقمان حکیم عرف بلال ولد حسن خان ساکن فتح جنگ سے پسٹل 30 بور معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدراٹک کے ایس آئی سجاد احمد نے مخبر خاص کی اطلاع پر تاش قمار بازی میں مصروف ملزمان پر ریڈ کیا تو قماربازی میں مصروف ملزمان نثاق خان ولد خان بہادر ساکن ڈھوک گاما ں،عمران شاہ ولد ساجد علی شاہ ساکن ڈھوک گاماں،اختر جاوید ولد اللہ داد،سید راشد شاہ ولد سید لیاقت شاہ،نعیم اختر ولد میرافضل،منظور الہی ولد خان بہادر سکنائے ڈھوک گاماں کوگرفتار کر لیا۔ رقم پڑ یکجا کرنے 14270 روپیاور چار عدد موبائل فون از قسم چائنہ مالیتی دس ہزار روپے داؤ پر لگے ہوئے کل مالیت 24270روپے 52پتے تاش قبضہ میں لیکر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ترجمان اٹک پولیس
 

   

Saturday, June 1, 2019