ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروایاں جاری

ھانہ حضرو کے ایس آئی محمد یونس نے مخبر خاص کی اطلاع پر موٹر سائیکل سوار شعیب علی ولد عظمت خان سکنہ حضرو سے چر س وزنی2000گرام برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ صدر حسن ابدال کے ایس آئی منیر احمد نے ایک مشکوک شخص محمد شیراز ولد رشید محمد ساکن حسن ابدال سے چرس گردہ وزنی1500گرام برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ نیو ائیر پورٹ کے ایس آئی محمد اقبال نے ایک مشکوک شخص عابد حسین شاہ ولد محمد شریف ساکن فتح جنگ سے 10لیٹر شراب برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ حضرو کے اے ایس آئی محمد الیاس نے ایک مشکوک شخص زاہد محمود ولد اورنگزیب سکنہ حضرو سے اسلحہ ناجائز کلاشنکوف معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ سٹی اٹک کے اے ایس آئی عبدالرشید نے ایک مشکوک شخص جاوید اقبال ولد گل محمد ساکن اٹک سے پسٹل30بور معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کیخلاف اسلحہ ناجائز کا مقدمہ درج کر لیا  ترجمان اٹک پولیس
 

   

   

Monday, June 3, 2019