اٹک پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈاؤن

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر تھانہ جنڈ کے ایس آئی ظفر اقبال نے مخبر کی اطلاع پر رنگلی ڈھوک دوسہ کے نزدیک جنگل میں کم و بیش 30/35 افراد کو بذریعہ اصیل مرغ لڑائی قمار بازی میں مصروف پایا جو سرکاری گاڑی دیکھتے ہی اِدھر اُدھر بھاگ کھڑے ہوئے جنکا با امداد ہمرائی ملازمان تعاقب کرتے ہوئے مسمیان داؤد عارف ولد عارف سکنہ ریلوے اسٹیشن روڈ جنڈ، شہزاد یوسف ولد محمد یوسف سکنہ محلہ تکیہ جنڈ کو قابو کر لیا جبکہ دیگر افراد،عبداللہ، عاقب سکنائے رنگلی، اورنگزیب،محمد ارشد سکنائے گڑھی،اکرام ولد محبوب سکنہ رنگلی،محمد اقبال ولد کرم داد سکنہ پنڈ سلطانی،صفدر ولد قلندر سکنہ جنڈ اور دیگر 20/25 قمار باز بھاگ جانیمیں کامیاب ہو گئے۔پڑ قمار بازی پر بکھرے ہوئے کرنسی نوٹ کل رقم -/4500 روپے، تین لڑائی والے اصیل مرغ جبکہ پڑ قماربازی پر موجود 27 عدد موٹرسائیکل 6 عددھنڈا 125 مالیتی -/600000 روپیجبکہ 21 عدد موٹرسائیکل CD-70 مالیتی 6لاکھ 50 ہزار روپے اور کرولا کار نمبری LEC/5453 ماڈل 2008 مالیتی 10 لاکھ روپے موجود پائی گئی جو کہ قبضہ پولیس میں لیے گئے۔ مسمیان عبداللہ وغیرہ نے بذریعہ اصیل مرغ سرِعام قماربازی کروا کرجرم کا ارتکاب کیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے موقع پر قابو ہونے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تھانہ باہترمیں ربنواز خان ولد محمد اکرم قوم اعوان ساکن کریماں تحصیل فتح جنگ نے تحریری درخواست دی کہ میری بیٹی مسماۃ نورین بی بی کی شادی محمد قیوم ساکن تربیٹھی کے ساتھ ہوئی تھی 15 دن بعد میری بیٹی سسرال والوں کے ناروا سلوک کیوجہ سے میرے گھر آگئی اور بعد میں میرا داماد محمد قیوم بھی میرے پاس آگیا آج میراداماد اور بیٹی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر دربار اجوالہ فتح جنگ جارہے تھے بوقت قریب -/12 بجیدن عنصر بی بی اور نعیم خان میرے گھر کے باہر آگئے نعیم خان نے پسٹل نکال لیا اور ہمیں دھمکی دی کہ میں محمد قیوم اور نورین بی بی کو نہیں چھوڑوں گامحمد قیوم –غلام رسول –سجاد تینوں نے ملکر نعیم خان سے پسٹل 30 بور چھین لیا چھینا ہو اپسٹل لوڈ شدہ اور درخواست پیش کرتاہوں۔قانونی کاروائی کی جائے۔دریافت پر نعیم خان بر آمدہ پسٹل 30 بور کاکوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔جس پر تھانہ باہتر کے اے ایس آئی محمو د نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تھانہ سٹی حسن ابدال کے ایس آئی شوکت علی نے محلہ پنجابیاں ہزارہ روڈ موجود02 مشکوک ا شخاص شاہ مسعود ولد مسعود ریاض ساکن سورج گل تھانہ خان پور ضلع ہری پو ر عثمان ولد شاہد مسعود ساکن سورج گل تھانہ خان پور ضلع ہری پور سے رپیٹر 12بور معہ3روند، پسٹل30بور معہ5 اسلحہ ناجائز برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے ان پر اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Saturday, June 8, 2019