اٹک پولیس کی شاندار کا روائی متعدد ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

تھانہ صدر اٹک کے اے ایس آئی سجاد احمد نے مخبر خاص کی اطلاع پر ایک مشکوک شخص راشدخان ولد نور حسین ساکن اٹک سے ہاتھ میں پکڑے دو عدد توڑوں کی پڑتال کرنے پر کل 130عدد بوتل شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ اٹک خورد کے ایس آئی عنصر محمود نے ایک مشکوک شخص محمد امین ولد معشوق احمدساکن ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پسٹل30بور معہ متعدد روند جبکہ مزید سامان کی تلاشی لینے پر تکیہ روئی میں سے ایک عدد رپیٹر گن 12بور معہ متعدد روند ایک بندوق30بور معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

Monday, June 10, 2019