ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروایاں جاری

تھانہ صدر اٹک کے اے ایس آئی سجاد احمد نے ایک مشکوک شخص نور محمد ولد شیر محمد ساکن اٹک سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ سٹی اٹک کے ایس آئی محمد غفار نے ایک مشکوک شخس ہریرہ علی ولد محمد اشفاق ساکن اٹک سے پسٹل30بور معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ جنڈ کے اے ایس آئی عارف جہانگیر نے ملزم مصدق حسین ولد گلاب خان سکنہ اورنگ آباد سے رائفل 8MM لوڈ شدہ برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔مذکورہ اے ایس آئی نے ایک اور مقدمہ میں ملزم محمد آصف ولد محمد ارشاد سکنہ اورنگ آبادسے پسٹل 30 بور معہ متعدد روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ انجراء کے اے ایس آئی شوکت حیات نے ایک مشکوک شخص عمران خان ولد شیر خان سکنہ شاہین آباد لکڑ مار سے رائفل303بور برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ترجمان اٹک پولیس
 

   

Tuesday, June 11, 2019