ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے پولیس لاٸن اٹک میں منتھلی کراٸم میٹنگ کا انعقاد کیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے پولیس لاٸن اٹک میں منتھلی کراٸم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر کے ایس ایچ او صاحبان اور ضلع بھر کے انچارج چوکیات اور محرران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران ایس آٸی محمد فاروق ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال،ایس آٸی اعظم خان ایس ایچ او تھانہ حضرو،ایس آٸی عابد منیر ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ،ایس آٸی حامد عباس کاظمی ایس ایچ او تھانہ سٹی حسن ابدال،ایس اٸی مظہر السلام ایس ایچ او تھانہ بسال،ایس آٸی ممتاز خان ایس ایچ او تھانہ پنڈیگھیب،ایس آٸی سجاد علی ایس ایچ او انجرا،ایس آٸی کوثر محمود انچارج پولیس چوکی برھان،ایس آٸی ذولفقار علی انچارج پولیس چوکی کھوڑ،ہیڈ کانسٹیبل ذولفقار علی محرر تھانہ رنگو کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا جبکہ اٹک پولیس کے دیگر افسران و ملازمان کو مزید اچھی کارکردگی دکھانے کی ہدایت کی۔
ترجمان اٹک پولیس

Thursday, June 13, 2019