ڈی پی او اٹک کے حکم پر فتح جنگ واقعے کے متعلق جو درخواست سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے ڈی ایس پی ہیڈکوراٹر اٹک اور ڈی ایس پی فتح جنگ نے اس درخواست کے متعلق انکواٸری مکمل کر لی ہے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کے حکم پر فتح جنگ واقعے کے متعلق جو درخواست سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے ڈی ایس پی ہیڈکوراٹر اٹک اور ڈی ایس پی فتح جنگ نے اس درخواست کے متعلق انکواٸری مکمل کر لی ہے اسکے علاوہ اس واقعے کے متعلق سیکیورٹی برانچ اور دیگر خفیہ ایجنسی سے رپورٹ حاصل کی گٸی ہے انکواٸری رپورٹ میں یہ بات ثابت ہوٸی ہے کہ ایمبولینس ڈراٸیور مریض کا علاج کرانے کے بعد راولپنڈی سے پنڈیگھیب کی طرف انتہاٸی تیز رفتاری سے واپس جا رہا تھا جوکہ تھانہ فتح جنگ کی حدود میں ڈراٸیور نے ٹریکٹر ٹرالی کو غلط کراس کر کے سامنےسے آنے والی ہنڈا گاڑی جس میں ایک فیملی موجود تھی
کو ٹکر ماری. فتح جنگ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں پارٹیوں کو سٹی چوکی فتح جنگ لے آٸی جہاں پر ضمیر حسین ASIنے اس حادثہ کو ڈیل کیا. ایمبولینس ڈراٸیور نےاس حادثہ میں اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور ہنڈا گاڑی کے ڈراٸیور سے معذرت کی اور دونوں پارٹیوں کے درمیان روبرو پولیس صلح ہوٸی. دونوں پارٹیوں کے بیانات سٹی چوکی میں تحریر کیے گٸے۔ تاہم بعد میں یہ درخواست سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی جس میں فردوس شاہSI انچارج سٹی چوکی فتح جنگ ایمبولینس میں موجود مریض کی ہلاکت 
کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہےحالا نکہ ڈرائیور کا راولپنڈی سے پنڈیگھیب مریض کے مکمل علاج کے بعد واپسی پر انتہائی تیز رفتاری اور غفلت لا پروائی سے ایمبولینس چلانا سمجھ سے بالاتر اور حادثہ کا موجب بنا.
ہسپتال سے واپسی پر اتنی تیز رفتاری اور غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلانا ایمبولینس سروس جیسے انتہاٸی اہم اور مقدس فریضہ کے ساتھ بلکہ عوام کے ساتھ بھی سراسر زیادتی ہے اس معاملے میں اٹک پولیس کو سراسر بدنام کرنے کی کوشش کی گٸی ہے اٹک پولیس تمام ایمبولینس ڈراٸیور حضرات سے التماس کرتی ہے کہ وہ نیکی کے کام کو نیکی ساتھ کرنے کی کوشش کریں جہاں ایمرجنسی ہو وہاں ایمبولینس کو باقاعدہ بذریعہ ٹریفک اہلکاران کے راستہ دیا جاٸے گا لیکن جہاں ایمرجنسی نہ ہو وہاں ایمبولینس کی اور سپیڈنگ اور سگنل کو توڑنا اس قسم کے حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔ اس قسم کے سگنل توڑنے سے اور ٹریفک واٸلیشن سے عام عوام کی جان خطرے میں پڑھ سکتی ہے جس طرح ہنڈا گاڑی میں موجود فیملی کی جان کو اس نجی ایمبولینس ڈراٸیور نے غیر ضروری کراس کر کے ہٹ کر کے انکی جان کو خطرے میں ڈالا۔ اٹک پولیس اٹک کی عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ضامن ہے.

ترجمان اٹک پولیس

Sunday, June 23, 2019