ڈی پی او اٹک نے ایس ایچ او حضرو کو آج حضرو میں ہونے والی قتل کی واردات پر موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری ایس ایچ او حضرو ایس آٸی حاجی اعظم خان کو آج حضرو میں ہونے والی قتل کی واردات پر موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور 5000 نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ایس اچ او حضرو حاجی اعظم خان نے نہ صرف ملزم کو گرفتار کیا بلکہ موقع پر پہنچ کر دونوں پارٹیوں میں ہونے والی لڑاٸی جھگڑے سے ہونے والی بڑی قتل و غارت سے بھی علاقے کو بچا لیا اور لڑاٸی جھگڑا کرنے والوں کے خلاف انسدادی کارواٸی کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور حوالات بند کر دیا۔ ترجمان اٹک پولیس

Sunday, June 23, 2019