سفاک قاتل گرفتار

ضلع اٹک کی تحصیل حضرو کے نواحی علاقہ جلالیہ میں وقار نامی سفاک قاتل جوکہ بری نیت سے لیاقت نامی شخص کے گھر رات کودیوار پھلانگ کر داخل ہوا جیسے ہی اپنے بیانک عزائم کی تکمیل کے لیے لڑکی پر ہاتھ ڈالا تو اسی دوران اس کی ماں جاگ گئی جس نے اپنی بیٹی کی عزت بچانے کی کوشش کی جس پر سفاک قاتل وقار نے چھریوں کے وار کر کے خاتون کو شدید زخمی کر دیا جس کو فوری طور پر THQ ہسپتال حضرو لایا گیا جس پر خاتون کو راولپنڈی کا ریفر کیا جوکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہوگئی ۔اس واقعہ پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم، بخاری نے بلا تاخیر کاروائی کا حکم صادر کیا جس پر ایس ایچ او حضرو ایس آئی حاجی اعظم خان نے مقدمہ درج کرتےہوئے تمام وسائل بروئے کا ر لاتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ قاتل وقار کو بلا تاخیر گرفتار کر لیا۔ ایس اچ او حضرو حاجی اعظم خان نے نہ صرف ملزم کو گرفتار کیا بلکہ موقع پر پہنچ کر دونوں پارٹیوں میں ہونے والی لاڑائی جھگڑوں سے ہونے والی بڑی قتل و غارت سے بھی علاقے کو بچا لیا اور لڑائی جھگڑا کرنے والوں کے خلاف انسدادی کاروائی کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور حوالات بند کر دیا۔جس پر ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے بروقت کاروائی پر ایس ایچ او حضرو کو تعریفی سرٹیفکیٹ معہ نقد انعام سے نوازااور اپنے پیغام میں یہ کہا کہ ضلع اٹک کو جرائم سے پاک کریں گے اور معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر کو ہر صورت انجام تک پہنچائیں گے ۔ ترجمان اٹک پولیس

Monday, June 24, 2019