اٹک پولیس کا پیشہ ور بھکا ریو ں کے خلا ف کریک ڈاؑؤن جا ری

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر ضلع اٹک میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا گیا۔ ضلع بھر کی مارکیٹوں شاہراوں اور چوک ہاۓ میں بھیک مانگنے والے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارواٸیاں کی جا رہی ہیں۔ عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں اور اس سلسلہ میں اٹک پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

Monday, June 24, 2019