ایس ایچ او تھانہ بسال نے کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے دو فریقین کے درمیان دس سالا (تنازعہ زمین) جنازگاہ کا مسلہ حل کروا دیا۔

ایس ایچ او تھانہ بسال ایس آٸی مظہر السلام نے کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے دو فریقین کے درمیان دس سالا (تنازعہ زمین) جنازگاہ کا مسلہ حل کروا دیا۔ بسال کے رہاٸشی دونوں پارٹیوں کے درمیان عرصہ دس سال سے زمین اور جنازگاہ کا مسلہ چلا آ رہا ہے جس سلسلہ میں چار کیسسز عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ بسال ایس آٸی مظہر السلام کی کاویشوں سے دونوں فریقین اکھٹے مل بیٹھے اور باہمی صلاح مشورہ سے جنازگاہ کا مسلہ حل کیا۔بسال کی مقامی مسجد میں دونوں فریقین کی صلاح کرواٸی گٸی مزید براں دونوں فریقین نے اس بات کا اعیادہ کیا کہ وہ جلد از جلد اپنے کیسسز واپس لے کر انہیں باہمی صلاح مشوارہ سے حل کر لیں گے اہلیان بسال نے ایس ایچ او بسال ایس آٸی مظہر السلام کے ایس اقدام کو بہت سراہا۔ ترجمان اٹک پولیس.

   

   

Monday, June 24, 2019