اٹک پولیس نے جو ئے کھیلتے ہو ئے ملزما ن رنگے ہا تھوں گرفتار کر لئے

تھانہ صدراٹک کے ایس آئی سجاد احمد نے مخبر خاص کی اطلاع پر محلہ منگڑاں نزد مسجد صدیق اکبر شکردرہ بذریعہ تاش قماربازی میں مصروف ملزمان پر ریڈ کیا جنکو باامداد ہمراہی ملازمان کے برموقع قابو کرلیا۔جن کے نام بعد دریافت محمد تاج ولد محمد اکبرقوم اعوان،نزاکت خان ولد محمد صابر قوم اعوان،عادل احمد ولد مرزا خان قوم تریڑ،لیاقت علی ولد عمر الٰہی قوم اعوان سکنائے شکردرہ تحصیل وضلع اٹک،محمد ہارون ولد غلام رسول قوم بھٹی،محمد قاسم ولد حق نواز قوم اعوان سکنائے شینباغ تحصیل وضلع اٹک معلوم ہوئے -رقم پڑ یکجا کرنے پر کل -/29000روپے موبائل فونز 3عددمالیتی10،000روپے کل مالیت -/39000روپے وتاش کے 52پتے وجہ ثبوت بروئے فرد قبضہ پولیس میں لیکر تکمیل فرد کی گئی۔مسمی محمد تاج وغیرہ 6کس بالا نے شارع عام پر بذریعہ تاش قماربازی کرکے ارتکاب جرم بالا کا کیا ہے۔ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Tuesday, June 25, 2019