آج مورخہ 26.06.2019 کو حسن ابدال میں بسلسلہ انتظامات و سیکیورٹی آمد سکھ یاتری بمقام پنجہ صاحب میٹینگ کا انعقاد کیا گیا

آج مورخہ 26.06.2019 کو حسن ابدال میں بسلسلہ انتظامات و سیکیورٹی آمد سکھ یاتری بمقام پنجہ صاحب میٹینگ کا انعقاد کیا گیا. جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری اور ڈپٹی کمیشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی و دیگر متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے افسران شامل ہوئے. میٹنگ میں سکھ یاتریوں کے لیے سیکیورٹی و دیگر انتظامات کو زیر بحث لایا گیا. دوران میٹنگ سکھ یاتریوں کو بہتر سے بہتر سہولیات اورفول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کاا عیادہ کیا گیا ۔ مزید برآں ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے ہمراہ اے ایس پی حسن ابدال اظہر خان پنجہ صاحب کا وزٹ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
تر جمان اٹک پولیس

 

   

Wednesday, June 26, 2019