آج مورخہ25.06.2019کوآر پی او راولپنڈی جناب احسان طفیل نے ضلع اٹک کا وزٹ کیا.

آج مورخہ25.06.2019کوRPO راولپنڈی احسان طفیل نے ضلع اٹک کا وزٹ کیا. اس موقع پر DPO اٹک سید شہزاد ندیم بخاری معہ ایس ڈی پی او حضرو, فتح جنگ , پنڈیگھیب ، حسن ابدال اور ڈی ایس پی سی آٸی اے انکے ہمراہ تھے۔ ابتداٸی مرحلہ میں RPO راولپنڈی احسان طفیل نے تھانہ رنگو کے علاقہ فارملی میں دریاٸی پوسٹ کا وزٹ کیا۔ دریاٸی پوسٹ پر پانی کی صورت حال کا جاٸزہ لیا اور پوسٹ پر تعینات ملازمان کو مناسب ہدایات جاری کی۔بعد ازاں RPO روالپنڈی DPO اٹک و دیگر افسران حسن ابدال کے لیے روانہ ہوۓ جہاں پر RPO راولپنڈی نے دو تھانہ جات سٹی حسن ابدال و صدر حسن ابدال کا دورا کیا۔ہر دو تھانہ جات کا مختلف ریکارڈ و صفائی چیک کی اور مناسب ہدایات دیتے رہے وزٹ کے بعد RPO راولپنڈی احسان طفیل نے DPO اٹک سید شہزاد ندیم بخاری اور ایس ڈی پی او صاحبان ضلع اٹک کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں سیکیورٹی اور جراٸم کے انسداد سے متعلق امور کو زیر بحث لایا گیا بعد اختتام میٹنگ DPO اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے RPO راولپنڈی کو الواداع کیا۔

 

   

   

   

   

   

   

   

   

Tuesday, June 25, 2019