چوکی تھانہ سٹی اٹک کی کاروائی جعلی پولیس کارڈ پروائیویٹ گاڑی پر ریوالونگ لائٹ لگانےوالا ملزم گرفتار

چوکی تھانہ سٹی اٹک کی کاروائی جعلی پولیس کارڈ پروائیویٹ گاڑی پر ریوالونگ لائٹ لگانےوالا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 24.06.2019 ایس آئی آفتاب دین معہ ملازمان گشت پر موجود تھے دوران چیکینگ ایک ٹیوٹا قسم نمبر LOV 1611 برنگ گرے فرنٹ شیشے پر پولیس سٹکر ریوالونگ لائٹ لگی ہوئی کو روکا گیا۔پڑتال کرنے پر مذکورہ شخص کا نام زمین نقاش ولد محمد رحیم سکنہ پشاور معلوم ہوا جس کے پاس ایک پولیس کارڈ پایا گیا پڑتال کرنے پر پولیس کارڈ جعلی ثابت ہوا ملزم نے ریوالونگ لائٹ اور جعلی پولیس کارڈ رکھ کر جرم سر زد کیا جس کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

Tuesday, June 25, 2019