گمشدہ بچہ والدین کے حوالے

چوکی غورغشتی کی ٹیم کو جو گم شدہ بچہ خرم ولد سراج کل مورخہ30.06.2019کو غازی انٹرچینج سے ملا تھا ۔انچارج چوکی غورغشتی صاحب خان اور محررچوکی غورغشتی بلال ان تھک کوششوں کے بعد بچے کے والدین کے ساتھ رابطہ کرنے میں کامیاب ہو گئے جو کہ بچہ اوگی ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھتا ہے بچے کو بخیر و عافیت اس کے والدین کے حوالے کیا گیا ۔بچے کے والدین نے اٹک پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔
ترجمان اٹک پولیس

Sunday, June 30, 2019