ڈی پی او صاحب اٹک اور ڈپٹی کمشنر اٹک نےانڈیا سے آنے والے سکھ یاتریوں کا حسن ابدال ریلوے سٹیشن پر استقبال کیا

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات جو کہ 03دن جاری رہیں گی، گوردوارہ سری پنجہ حسن ابدال میں شروع ہو گئیں. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری اور ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نےانڈیا سے آنے والے سکھ یاتریوں کا حسن ابدال ریلوے سٹیشن پر استقبال کیا اور گوردوارہ سری پنجہ حسن ابدال میں بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں کے لیے کیے گئے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا. اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوۓ DPO صاحب کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پولیس اٹک نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے متعلق فول پروف سیکیورٹی پروگرام مرتب کیاہےجس میں پولیس کے ایک ہزار سے زاہد افسران و جوانان تین تہوں میں سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ 
حسن ابدال میں گوردوارہ سری پنجہ صاحب کے اطراف میں سرچ اور سویپنگ اپریشن کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ E –Community سافٹ ویئر کے ذریعے مختلف فیملیز کا اندارج کر کے ڈیٹا بیس مرتب کیا جا رہا ہے۔ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

 

Monday, July 1, 2019