سری پنجہ حسن ابدال میں تعینات ملازمان کے لیے سکھ یاتری کشن دتھ کے تعریفی نوٹ کا اندراج۔

تفصیلات کے مطابق سری پنجہ حسن ابدال میں دہلی انڈیا سے آیا ہوا سکھ یاتری کشن دتھ بیمار ہوگیا جس کو فوری سپیشل ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر جواد الہی کے پاس لے جایاگیا جنہوں نے سکھ یاتری کو راولپنڈی ریفر کیا۔ اٹک پولیس کی جانب سے اے ایس آئی محمد امتیاز معہ کانسٹیبل ذوالفقار کو روانہ کیا گیا جنہوں نے سکھ یاتری کو بعد از علاج معالجہ با حفاظت واپس سری پنجہ حسن ابدال پہنچا دیا۔ سکھ یاتری نے واپسی پر اٹک پولیس ملازمان کے اخلاق اور رویہ سے متاثر ہو کر نوٹ بک میں اٹک پولیس کے لیے تعریفی الفاظ لکھے۔ اٹک پولیس کا مقصد جرائم کے انسداد کے ساتھ ساتھ عوام الناس کے ساتھ مثالی رویہ و برتاو رکھنا بھی ہے۔ترجمان اٹک پولیس
 

 

   

Tuesday, July 2, 2019