اٹک پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈاؤن

تھانہ جنڈ کے ایس آئی محمد رمضان انجم نے مخبر خاص کی اطلاع پرقمار بازی میں مصروف ملزمان پر ریڈ کیا تو موقع پر میاں محمد ولد غلام محمد،محمد اکرم خان ولد رستم خان، محمد اسحاق ولد محمد خان، عبدالوحید ولد غلام سرور سکنہ جنڈ کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی ہوئی پٹر رقم جو یکجا کرنے پر -/72460 روپے، ایک عدد موٹرسائیکل نمبری AKK/9838 مالیتی -/40000 روپے اور 4 عدد موبائل فون کل مالیتی -/20000 روپے اور ایک عدد گھڑی از قسم CASIO مالیتی -/2000 روپے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر حسن ابدال کے اے ایس آئی سید تسکین عباس نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر 187 مورخہ 25.06.19 بجرم324ت پ تھانہ صد رحسن ابدال میں ملزم جمشید خان ولد محمد بشیر سکنہ حسن ابدال کو مخبر خاص کی اطلاع پر گرفتار کرلیا۔ مذکورہ سے پسٹل 30 بورمعہ متعدد روند برآمد کر کے اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

Thursday, July 4, 2019