ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کا ٹی ایم اے ہال حسن ابدال میں کھلی کچہری کاانعقاد-

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے TMAہال حسن ابدال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا. اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر حسن ابدال اور ASPحسن ابدال ان کے ہمراہ تھے ۔کھلی کچہری میں ساہلین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،جنہوں نے اپنے اپنے مسائل ڈی پی اواٹک کے سامنےپیش کیے اور ڈی پی او اٹک نے موقع پر ہی ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔کھلی کچہری کے حوالہ سے تبادلہ خیال کرتے ہوے ڈی پی او اٹک نے کہا کہ میرے آفس کے دروازے تمام ساہلین کے لیے ہر وقت کھلے ہیں. کھلی کچہری منعقد کرنے کا بنیادی مقصد عوام کے مسائل کا انکی دہلیز پر حل کرنا ہے. ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے پیشہ ور بھکاریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف سپیشل آپریشن کا حکم دیا اور اس کے علاوہ حسن ابدال سٹی کے ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے ہدایات جاری کیں ۔ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے مزید کہا کہ ضلع اٹک کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے پر عزم ہیں اور جرائم پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروِکار لائے جارہے ہیں عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت ہمارا مشن ہے ۔اور اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کاوش جاری رکھے گے اور جرائم پیشہ عناصر کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچائے گے۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

   

Friday, July 5, 2019