ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی صاحب نے جناب ڈی پی او اٹک کے ہمراہ سری پنجہ حسن ابدال کا دورہ کیا

آج مورخہ 05.07.2019 کو ریجنل پولیس آفیسر اٹک احسان طفیل نے ڈی پی او اٹک سہد شہزاد ندیم بخاری کے ہمراہ سری پنجہ حسن ابدال کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر اے ایس پی حسن ابدال اظہر خان نے ڈی پی او اٹک اور آر پی او راولپنڈی کو ویلکم کیا۔دورے کے موقع پر آر پی او راولپنڈی نے سری پنجہ حسن ابدال اٹک پولیس کی طرف سے فراہم کیے گیے سیکیورٹی انتظامات کا جاٸزہ لیا۔ آر پی او راولپنڈی احسان طفیل نے سری پنجہ میں موجود سکھ یاتریوں سے انکی خریت دریافت کی۔ اس موقع پر آر پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ سکھ یاتری پاکستان میں امن کے سفیر ہیں انکی مہمان نوازی اور سیکیورٹی کے لیے کوٸی کثر اٹھا نہ رکھی جاۓ تاکہ یہ جہاں بھی جاٸیں پاکستان کی مہمان نوازی کا بول بالا کریں.ترجمان اٹک پولیس

 

 

 

   

   

 

Friday, July 5, 2019