ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے ٹریفک وارڈن جواد ملک کو احسن ڈیوٹی سر انجام دینے پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزادندیم بخاری نے اپنے آفس میں ٹریفک وارڈن جواد ملک کو دوران ڈیوٹی اچھی کارکردگی اور عوام الناس کے ساتھ اچھے رویے اور برتاو کی وجہ سے تعریفی سر ٹیفکیٹ سے نوازا ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس اچھی ڈیوٹی وکارکردگی اور عوام الناس کے ساتھ مثالی رویہ اختیا ر کرنے والے افسران و ملازمان کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی جس سے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ایک تعمیری وخوش گوارماحول پروان چڑھتا ہے ۔ 
ترجمان اٹک پولیس

 

 

Tuesday, July 9, 2019
image: