ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروایاں جاری

تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے مخبر خاص کی اطلاع پر دربار شیخ بابا الیاس کے قریب گراؤنڈ نما خالی جگہ میں سرچ لائیٹ کی روشنی میں قمار بازی میں مصروف اشخاص پر ریڈ کیاتوموقع پر موجود لیاقت علی ولد جہانداد ساکن اٹک، محمد رحمت ولد محمد صادق سکنہ اٹک، جمشید ولد نور محمد ساکن اٹک، صفدر خان ولد خاکی جان سکنہ اٹک کو گرفتار کر کے؎ پڑپر نقد رقم 46000روپے، Prize Bondمالیتی 30000روپے تفصیل مطابق فرد موبائل ازقسم نوکیا ایک عدد،Qموبائل 2عدد،سم سنگ موبائل ٹچ سسٹم مالیتی کل 27ہزار روپے،کل مالیتی ایک لاکھ 3ہزار روپے،52پتے تاش،چٹائی پلاسٹک اور سرچ لائیٹ برآمد ہوئیں۔ مندرجہ بالا نے بذریعہ تاش شارع عام پر قماربازی کرکے ارتکاب جرم بالا کا کیا ہے۔جس پر تھانہ صدر اٹک کے ایس آئی نعیم شاہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ فتح جنگ کے ایس آئی علی حسین شاہ نے ایک مشکوک شخص عمیر اختر ولد فدا حسین ساکن کلر کہار سے 1240 گرام برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر حسن ابدال کے ایس آئی غلام حسن نے ایک شخص عتیق بیگ ولد معروف بیگ ساکن حسن ابدال سے کلاشنکوف معہ متعدد روند برآمد کر کے ملز م کے خلاف اسلحہ ناجائز کا مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ باہتر کے اے ایس آئی محمد سجاد نے ایک شخص بختیار علی ولد تاج علی خان سکنہ مردان سے رائفل 44 بور کلاشنکوف معہ متعدد روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز کا مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

      

   

Wednesday, July 10, 2019