ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروایاں جاری

تھانہ اٹک خورد کے ایس آئی محمد یونس نے ایک شخص حبیب اللہ ولد صاحب گل سکنہ پشاوسے 400 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ حضرو کے ایس آئی ملک طارق محمود خان نے ایک شخص مہران ولد خان جان سکنہ باجوڑ ایجنسی جو کے پسٹل 30بور سے فائرنگ کر رہا تھا کو گرفتار کر کے پسٹل 30بورمعہ متعدد روند برآمدکرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ انجراء کے اے ایس آئی محمد نواز نے ایک مشکوک شخص محمود بادشاہ ولد نور بادشاہ ساکن جنڈ سے رائفل 12معہ متعدد روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

Friday, July 12, 2019