تھانہ باہتر ضلع اٹک نے ڈکیتی کی سنگین واردات میں ملوث چھ رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق چھ رکنی گینگ جھنگ چوک PSOبخاری فلنگ سٹیشن پر ڈکیتی کی واردات کے علاوہ متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے گینگ کی گرفتاری کے لیے خصوصی احکامات جاری کیے جس پر ایس ایچ او باہتر اور انکی تفتیشی ٹیم نے شب وروز محنت سے کام کرتے ہوئے چھ رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیغام دیا کہ عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے اور جرائم پیشہ عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائے جائیں گےاور ضلع اٹک کو جرائم سے پاک کر کے ہی دم لیں گےمزید براں انہوں نے تفتیشی ٹیم کی کاردگی کو سرہاتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا۔

 

   

   

Tuesday, July 16, 2019