ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروایاں جاری

تھانہ صدر اٹک کے ایس آئی محمد عثمان نے ہمک موڑ اکھوڑی میں موجو د ایک مشکوک شخص محمد ادریس ولد علی خان قوم اعوان ساکن محلہ آستانہ عالیہ اکھوڑی تحصیل وضلع اٹک سے 400گرام چرس برآمدکر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم پر مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ بسال کے اے ایس آئی خضر حیات نے بھٹیوٹ لنک روڈ پر ایک نوجوان لڑکا جس نے دریافت پر اپنا نام و پتہ محمد ذوالقرنین یونس ولد محمد یونس قوم اعوان ساکن ڈھوک چھب داخلی بھٹیوٹ تحصیل جنڈ ضلع اٹک بتلایا سے12 بور رائفل 2ضرب کارتوس برآمد کی دریافت پر مذکورہ کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکاناجائز اسلحہ رکھنے پر ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ بسال کے اے ایس آئی خضر حیات نے بھٹیوٹ لنک روڈ موجود ایک مشکوک شخص جس کا دریافت پر اپنا نام و پتہ عبدالواحد ولد گلاب خان قوم اعوان سکنہ بھٹیوٹ تحصیل جنڈ ضلع اٹک سے ناجائزاسلحہ رائفل 12 بور ڈبل بیرل معہ 02روند برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

Tuesday, July 16, 2019