پولیس کانسٹیبل پر گاڑی چڑھا کر زخمی کرنے والا شخص گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل محمد وقاص کامرہ پڑی گیٹ ناکہ پر ڈیوٹی پر موجود تھا کہ ایک گاڑی ہنڈا civic کار نمبری AFA 502 برنگ سفید مشکوک جانتے ہوۓ رکنے کا اشارہ کیا جسکو اتر کر گاڑی چیک کروانے کو کہا جس نے گاڑی چیک کرنے کی بجاۓ گاڑی کنسٹیبل محمد وقاص پر چڑھا دی گاڑی کی ٹکر لگنے سے کانسٹیبل محمد وقاص زخمی ہو گیا۔ گاڑی ڈراٸیور وہاں سے فرار ہو گیا جس پر فورا ناکہ بندی کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ پڑتال کرنے پر کا ڈراٸیور کا نام محمد زاہد ولد محمد اکبر سکنہ شکردرہ اٹک بعمر١٦/١٧سال معلوم ہوا جس کے منہ سے شراب کی بو آ رہی تھی. گاڑی کی پڑتال کرنے پر ڈراٸیور سیٹ کے نیچے ایک شراب کی بوتل برآمد ہوٸی جس پر ڈرائیور محمد زاہد خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ڈی پی اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کے احکامات کی روشنی میں اٹک پولیس جراٸم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کوشاں ہے اور ان سے کسی قسم کی رعایت نہیں جاۓ گی۔
 
   
Wednesday, July 17, 2019