آر پی او راولپنڈی محمد احسان طفیل کا دورہ اٹک

تفصیلات کےمطابق آر پی اوراولپنڈی محمد احسان طفیل نے ضلع اٹک کا دورہ کیا۔ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے آر پی او راولپنڈی کو ریسیو کیااس موقع پر ضلع بھر کےSDPO/DSPصاحبان ان کے ہمراہ تھے ۔ضلع اٹک کے چاک و چوبند دستہ نے آر پی او راولپنڈی محمد احسان طفیل کو سلامی دی۔سلامی کےبعد آر پی او راولپنڈی نے ڈی پی او اٹک اور ایس ڈی پی او زضلع ہذا کےساتھ کانفرنس روم میں میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر کی سیکورٹی اور جرائم کے انسداد کے لیےاٹھائے گئے اقدامات کو زیر بحث لایا گیا بعد ازاں آر پی او راولپنڈی ڈی پی او اٹک کے ہمراہ اٹک پولیس لائن میں یادگار شہدا پر حاضری دی او پھول چڑھائے اور اسکے بعد پولیس لائن میں دربار کا انعقاد کیا۔دربار میں افسران وجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او راولپنڈی محمد احسان طفیل نے کہا کہ پولیس کا اصل مقصد عوام الناس کی بے لوث خدمت ہے۔پولیس ملازمان فیلڈ کے اندر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروِکار لاتےہوئے اصل حقائق کی روشنی میں میرٹ پر تفتیش کریں اور فرائض کی ادائیگی کےلیے محنت اور دیانت داری کو اپنا شعار بنائیں ۔انہو ں نے مزید کہا کہ آر پی آفس میں بدھ کا دن ملازمان کےمسائل سننے اور ان کے حل کے لیے مختص کیا ہے ۔آپ بلاخوف اپنے مسائل میرے آفس تک لے کے آئیں ۔ آر پی او راولپنڈی نے دربار میں موجود افسران وملازمان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پرہی احکامات جاری کیئےبعد ازاں دوران ڈیوٹی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اٹک پولیس کے افسران کو تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ۔خطاب کے بعد آر پی او راولپنڈی محمد احسان طفیل راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئےڈی پی اواٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے انہیں الوداع کیا۔ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

   

  

   

   

 

 
Wednesday, July 17, 2019