ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروایاں جاری

تھانہ حضرو کے اے ایس آئی عابد علی نے ایک مشکوک شخص جمشید خان ولد محمد طفیل ساکن حضروسے پسٹل 30 بور معہ متعدد روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز کا مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ باہتر کے اے ایس آئی احمد فہیم نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر 84/19 مورخہ 01.07.2019 بجرم 420/468/471 ت پ تھانہ باہتر میں ملزم محمد ریاست ولد محمد اکثر ساکن فتح جنگ سے دروان انٹروگیشن ملزم مذکورکے انکشاف پر پسٹل 30 بور معہ متعدد روند برآمد جبکہ مذکورہ اے ایس آئی نے ایک اور تفتیش مقدمہ نمبر 84/19 مورخہ 01.07.2019 بجرم 420/468/471 ت پ تھانہ باہتر میں ملزم محمد اسلم ولد محمد اکثر ساکن فتح جنگ سے دوران انٹروگیشن ملزم مذکور کے انکشاف پر پسٹل 9MM معہ متعدد روند برآمد مذکورہ اے ایس آئی نے ایک اور تفتیش مقدمہ نمبر 84/19 مورخہ 01.07.2019 بجرم 420/468/471 ت پ تھانہ باہتر میں گرفتار شدہ ملزم جمشید علی ولد شوکت علی ساکن فتح جنگ سے دوران انٹروگیشن ملزم مذکور کے انکشاف پرپسٹل 30 بور معہ متعدد روند برآمد کرکے تینوں ملزمان کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔تھانہ پنڈیگھیب کے اے ایس آئی محمد عارف خان نے تفتیش ملزم مقدمہ نمبر 238مورخہ10.7.19بجر م 324/34 ت پ تھانہ پنڈی گھیب میں ملزم ارشد محمود ولد محمد یعقوب سکنہ چکی سے دوران تفتیش ملزم مذکور کے انکشا ف پر رائفل 12 بور معہ متعدد روند برآمدجبکہ مذکورہ اے ایس آئی محمد عارف خان نے مقد مہ نمبر 238مورخہ10.7.19بجرم 324/34 ت پ تھانہ پنڈیگھیب میں عصمت اللہ ولد محمد سلیمان سکنہ چکی پنڈیگھیب سے دوران تفتیش ملزم مذکور کے انکشا ف پر پسٹل 30 بو ر معہ متعدد روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز کا علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔ 
ترجمان اٹک پولیس

 

   

Saturday, July 20, 2019