ڈی پی او اٹک نے آج اے ایس آئی سعادت خان کو ان کی اہلیہ کےعلاج پر آئے اخراجات پر مبلغ 4,50,000روپے کا چیک دیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے آج اپنے دفتر میں اے ایس آئی سعادت خان کو ان کی اہلیہ کےعلاج پر آئے اخراجات پر ویلفئیرکی مد میں پنجاب پولیس کی طرف سے مبلغ 4,50,000روپے کا چیک دیا ۔اے ایس آئی سعادت خان نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اس طبی امداد پر آئی جی پنجاب اور ڈی پی او اٹک کا شکریہ ادا کیا اور پولیس ملازمان کی ویلفئیر کو خوش آئند تبدیلی قرار دیا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید شہزد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس اپنے ملازمین کی ویلفئیرمیں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دے گی جو کہ یہ طبی امدادی چیک محکمہ پولیس کا اپنے افسران کی ویلفئیر کے لیے کسی قسم کی کوئی کثر نہ چھوڑنے کا ثبوت ہے۔اس مقصد کے لیے ڈی پی او آفس اٹک میں ویلفئیر اینڈ شہید سیل قائم ہے اٹک پولیس کے افسران و ملازمان کوہر قسم کی ویلفئیر کے لیے ہر وقت کوشاں ہے ۔ 
ترجمان اٹک پولیس
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
Saturday, July 20, 2019
image: