آج مورخہ 20.07.2019بروز ہفتہ بوقت دن 11بجے ٹی ایم اے ہال اٹک میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید شہزاد ندیم بخاری کی کھلی کچہری

آج مورخہ 20.07.2019بروز ہفتہ بوقت دن 11بجے TMAہال اٹک میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید شہزاد ندیم بخاری نے کھلی کچہری کا انعقادکیا۔ جس میں اٹک شہر کے ساہلین کثیر تعداد میں شامل ہوئے جنہوں نے اپنے اپنے مسائل ڈی پی او اٹک کے سامنے پیش کیے جس پر ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے موقع پر حل کرنے کے لیے احکامات جاری کیے۔ کھلی کچہری کے حوالے سے ڈی پی او اٹک نے کہا ہے کے ضلع اٹک کے عوا م الناس کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور میں ان کی خدمت کے لیے حاضر ہوں۔ڈی پی اواٹک نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر معاشرے کا ناسور ہیں اور اس ناسور کو جڑ سے کاٹنے کیلیے کوشاں ہیں اور جرائم کے خاتمے کے لیے مثبت اقدامات کر رہے ہیں۔کمیونٹی واچ ونگ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ سیل،کریمنل واچ ونگ قائم کر کے مجرمان کا ڈیٹا اکھٹا کر کے ان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔جرائم پیشہ عناصر کو ہر صورت کیفرِکردار تک پہنچا کر ہی دم لیں گے اور ضلع اٹک کو امن کا گہوارہ بنا ئیں گے۔ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے عوام سے اپیل کی کے جرائم کے انسداد کے لیے اٹک پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

تر جمان اٹک پولیس

 

   

   

   

Saturday, July 20, 2019